Jagah Ji Laganey Ki Dunya Nahi'n Hai Lyrics - Urdu

 


جگہ جی لگانےکی دنیا نہیں ہے

یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے


ملے خاک میں اہلِ شاں کیسےکیسے

مکیں ہو گئے لامکاں کیسے کیسے

ہُوئے نامور بے نشاں کیسے کیسے

زمیں کھا گئی نوجواں کیسے کیسے


اجل نےنہ کِسریٰ ہی چھوڑا نہ دارا

اسی سے سکندر سا فاتح بھی ہارا

ہر اک لےکے کیا کیا نہ حسرت سدھارا

پڑا رہ گیا سب یونہی ٹھاٹ سارا


بڑھاپے سے پاکر پیامِ قضا بھی

نہ چونکانہ چہتا نہ سنبھلا ذرا بھی

کوئی تیری غفلت کی ہے انتہا بھی

جُنوں کب تلک ہوش میں اپنے آ بھی


تجھے پہلے بچپن میں برسوں کِھلایا

جوانی نے پھر تجھ کو مجنوں بنایا

بڑھاپے نے پھر آ کے کیا کیا ستایا

اجل تیرا کردے گی بالکل صفایا


یہی تجھ کو دُھن ہےرہوں سب سے بالا

ہوں زینت نرالی ہو فیشن نرالا

جیا کرتا ہے کیایونہی مرنے والا

تجھے حُسنِ ظاہر نے دھوکے میں ڈالا


وہ ہے عیش و عشرت کا کوئی محل بھی

جہاں تاک میں ہر گھڑی ہو اجل بھی

بس اب اپنے اس جہل سےتُو نکل بھی

یہ طرزِ معیشت اب اپنا بدل بھی


یہ دنیائے فانی ہے محبوب تجھکو

ہُوئی آہ کیا چیز مرغوب تجھکو

کیا ہائے شیطاں نے مغلوب تجھکو

سمجھ لینااب چاہیے خوب تجھکو


نہ دلداداءِشہر کوئی رہے گا

نہ گرویدۂ شُہرا جوئی رہے گا

نہ کوئی رہا ہے نہ کوئی رہے گا

رہے گا تو ذکرِ نِکوئی رہے گا


جب اس بزم سے اٹھ گئے دوست اکثر

اور اٹھتے چلے جا رہے ہیں برابر

یہ ہر وقت پیشِ نظرجب ہے منظر

یہاں پر تیرا جی بہلتا ہے کیوں کر


شاعر: خواجہ عزیزالحسن مجذوبؒ

Gunaho'n Ki Aadat Chura Mere Mola Complete Lyrics - Urdu

 


 گناہوں کی عادت چُھڑا میرے مولا

مجھے نیک انساں بنا میرے مولا


جو تجھ کو جو تیرے نبیؐ کو پسند ہے

مجھے ایسا بندہ بنا میرے مولا


تُو مسجود میرا میں ساجد ہُوں تیرا

تُو مالک میں بندہ تیرا میرے مولا


تُو لے گا اگر عدل سے کام اپنے

میں ہُوں مستحق نار کا میرے مولا


جو رحمت تیری شاملِ حال ہو تو

ٹھکانہ ہے جنت میرا میرے مولا


تجھے تو خبر ہے میں کتنا بُرا ہُوں

تُو عیبوں کو میرے چُھپا میرے مولا


میری تاقیامت جو نسلیں ہوں یاربّ

ہوں سب عاشقِ مصطفی میرے مولا


نہ محتاج کر تُو جہاں میں کسی کا

مجھے مفلسی سے بچا میرے مولا


ہے کعبے پہ نظریں عبیدِؔرضا کی

ہومقبول ہر اک دعا میرے مولا


شاعر: الحاج اویس رضا قادریؔ

Roshni Sab K Ghar Ho Gayi Lyrics - Urdu

 

 

روشنی سب کے گھر ہو گئی

بارہویں کی سحر ہوگئی


ابھی جبریل اُترے بھی نہ تھےکعبے کے ممبر سے
کہ ایسے میں صدا آئی یہ عبداللہ کے گھر سے
بارہویں کی سحر ہوگئی

کہیں معصوم ننھی بچیاں تھیں دف بجاتی تھیں،رسولِ پاکؐ کی عظمت کے گُن سب مل کے گاتی تھیں
زباں پر اشراق البدرُو عَلَینا کی صدائیں تھیں، دلوں میں مَا دَعَالِلہِّ دَاعِی کی دعائیں تھیں
کہ ہم ہیں بچیاں نجار کے اعلی گھرانے کی، خوشی ہے آمنہ کے لعل  کے تشریف لانے کی
بارہویں کی سحر ہوگئی

نور ازلی چمکیا غائب انھیرا ہوگیا
کملی والا آگیا تھاں تھاں سویرا ہوگیا

زندگانی امر ہو گئی

بارہویں کی سحر ہو گئی


میرا دل بھی حِرا  ہو گیا

آپؐ کی جب نظر ہو گئی


ہم جو تڑپے ادھر تو وہاں

مصطفی کو خبر ہو گئی


سب کا قبلہ اُدھر ہو گیا

تیری خواہش جدھر ہو گئی


بِینی الف حبیب میرے دی میم مروڑیاں زلفاں
اُدھر پھر گیاکعبہ جدھر یار نے موڑیاں زلفاں
تیری خواہش جدھر ہو گئی

جس میں سوئے ہیں میرے نبیؐ

گود وہ معتبر ہو گئی


گر زمیں پر قدم پڑ گئے

وہ بھی ذروں سے زر ہو گئی


سب کی بگڑی سنور جائے گی

چشمِ رحمت اگر ہوگئی


یہ وسیلہ نہیں تو سنو

ہر دعا بے اثر ہو گئی


خُلد تیری ثناء کے سبب

ہم غریبوں کا گھر ہوگئی


اب تو مسلم بھی مسلم نہیں

مات اپنے بھی گھر ہو گئ

Main Janta Hoo'n K Neiko'n Mein Mera Naam Nahi'n Lyrics - Urdu

 


 میں جانتاہوں کہ نیکوں میں میرا نام نہیں

نبیؐ کے در کا میں نوکر ہوں کوئی عام نہیں


وہ میرے جیسے کو بھی اپنے پاس رکھتے ہیں

میرا نصیب بھی اعلیٰ ہے کوئی عام نہیں


تیرا پٹا ہے گلے میں تو لوگ جانتے ہیں

وگرنہ کرتا کسی سے کوئی کلام نہیں


اسے کرم کہوں یا معجزہ کہوں یارو

اُسے خریدتے ہیں جس کا کوئی دام نہیں


وجد میں ہوش نہ ہو پھر بھی ہوش رہتا ہے

غلام اُن کا میں ہُوں پر میں بے لگام نہیں


نبیؐ کے پیار کی دولت کو ہر طرف بانٹو

سوا اس کے میرا کوئی بھی پیام نہیں


میرے تو سینے میں ہےخاک سبز گنبد کی

یہ بولتی ہے ضیاءؔ یہ میرا کلام نہیں


شاعر: رفیق ضیاء

Khainch Laya Hai Mujhey Jazb e Farawan e Fareed Lyrics - Urdu

 

 کھینچ لایا ہے مجھے جذبِ فراوانِ فریدؒ

لِلّہ الحمدہوا آج میں مہمانِ فریدؒ


کیوں نہ پلکوں سے چُنوں خارِ بیابانِ فریدؒ

میں ازل ہی سے ہوں سرگشتہ وحیرانِ فریدؒ


تختِ جمشید کو کیا خاک نظر میں لائیں

خسروِ ملکِ وِلایت ہیں غلامانِ فریدؒ


اِن کو جلووں سے ہوئی جاتی ہیں آنکھیں خِیرہ

مثلِ خورشید ہیں ذاتِ بیابانِ فریدؒ


میں نے اک عشق کو دیکھا ہے بہ شکلِ صابرؒ

میں نے اک حُسن کو پایا ہے بہ عنوانِ فریدؒ


دل میں کچھ خوف نہ آشوبِ قیامت کا رہے

ہاتھ آجائے اگر گوشۂ دامانِ فریدؒ


فائزِ جلوۂ خاصانِ خدا ہُوں مظہرؔ

دل ہے صابرؒ پہ فدا،جان ہے قربانِ فریدؒ


شاعر: حافظ مظہر الدین مظہرؒ

Mola Ki Rehmato'n Ka Khazeena Nazar Mein Hai Lyrics - Urdu

 

کلام


مولا کی رحمتوں کا خزینہ نظر میں ہے

صلِّ عَلیٰ کہ شہرِ مدینہ نظر میں ہے


طوفاں نظر میں ہے نہ سفینہ نظر میں ہے

تیرا کرم ہی شاہِ مدینہ نظر میں ہے


اب بام و در ہیں شہرِ نبیؐ کے نگاہ میں

یثرب کا ایک ایک قرینہ نظر میں ہے


دیکھے کوئی حضورؐ کی بندہ نوازیاں

مجھ سا ذلیل، مجھ سا کمینہ نظر میں ہے


حُسنِ ازل فروغِ ابد دیکھتا ہوں میں

رنگینئ جمالِ مدینہ نظر میں ہے


یارب! نواز دولتِ سوزوگدازسے

بوذر کا دل،بلال کا سینہ نظر میں ہے


بنتِ رسولؐ! تیری غذا یاد ہے مجھے

نانِ شعیر و نانِ شبینہ نظر میں ہے


جس میں عرب کا مہرِ مبیں جلوہ گر ہوا

صدیوں کے بعد بھی وہ مہینہ نظر میں ہے


اب میری چشمِ شوق پہنچتی ہے عرش تک

معراج جانے والے کا زینہ نظر میں ہے


بندہ نواز! بندہ نوازی سے کام لے

بندہ نوازیوں کا قرینہ نظر میں ہے


دل کیا ہے؟ ایک مخزنِ  اسرارِ مصطفےٰؐ

یہ گنجِ معرفت، یہ خزینہ نظر میں ہے


مظہرؔ تصوّرات کی دنیا ہے عطر بیز

محبُوبِؐ کِبریا کا پسینہ نظر میں ہے


شاعر: حافظ مظہرالدین مظہرؒ

Aaj Muhammad Aye Moray Ghar Lyrics - Urdu

 

 آج محمدؐ آئے مورے گھر

دائی حلیمہ کہتی تھیں گھر گھر

آنکھوں میں مازاغ کا سرمہ سر پر تاج وَرَفَعنَا کا

حُسنِ مجسم اللہ اکبر، آج محمدؐ آئے مورے گھر


صبحِ ازل ہے مکھڑا اُن کا شامِ ابد ہے زلف کا سایہ

اُن سے ہوا ہر قلب منور، آج محمدؐ آئے مورے گھر


مہندی لگاؤں گھر وا سجاؤں من آنگن میں ناچُوں گاؤں

تن من وارُوں اُن کے چرن پر،آج محمدؐ آئے مورے گھر


آؤ سکھیو مل کر گائیں اپنے پیا کا جشن منائیں

صلِ عَلیٰ کی دھوم ہے گھر گھر، آج محمدؐ آئے مورے گھر


رم جھم برسے نور کی برکھا آیا ہے معراج کا دولہا

دھرتی اور آکاش سے بہتر، آج محمدؐ آئے مورے گھر


دوش پہ یوں گیسو لہرائےبھینی بھینی خوشبو آئے

رنگ و نکہت سارا منظر، آج محمدؐ آئے مورے گھر


آمنہ بی کا راج دُلارا، کتنا انوکھا کتنا پیارا

چاند اُتر آیا ہے زمیں پر، آج محمدؐ آئے مورے گھر


بن کے شبِ معراج میں دولہا،پہنچے جب افلاک پہ آقاؐ

نغمہ تھا ہر ایک زباں پر، آج محمدؐ آئے مورے گھر


ٹل جائے گی ساری ،مصیبت آجائے گا دورِ راحت

اب تو مجھے دیکھیں گے نجر بھر، آج محمد آئے مورے گھر



انجم بے کس آپؐ کا منگتا، بِھکشا دے دو جگ کے داتا

بُوند ہوں میں اور آپ سمندر ، آج محمدؐ آئے مورے گھر


شاعر: قمر انجم

Hashr Mein Khud Ko Jo Dekhu'n Ga Bikhar Jau'n Ga Lyrics - Urdu

 

 حشر میں خود کو جو دیکھوں گا بکھر جاؤں گا

آپ نے گر نہ سنبھالا تو کدھر جاؤں گا


اتنا مانوس ہوں آقاؐ میں تیرے قدموں سے

مجھکو قدموں سے کیا دور تو مر جاؤں گا


مرحلہ پُل سے گزرنے کا کٹھن ہے لیکن

آپؐ نے پیار سے دیکھا تو گزر جاؤں گا


میرا سر آپؐ کی دہلیز کے لائق تو نہیں

خاک بن کر تیرے قدموں میں بکھر جاؤں گا


میری ہر آس کی ڈوری درِپنجتن سے جُڑی

بے خطر ہو کے لحد میں،میں اُتر جاؤں گا


عادتِ نعت بہانا ہے میری بخشش کا

نعت پڑھتے ہوئے میں پُل سے گزر جاؤں گا


مجھکو بس اپنے غلاموں میں ہی رکھیئے آقاؐ

یہ سند لے کے میں دنیا سے گزر جاؤں گا


اس سے بڑھ کر نہیں اعزاز کوئی اور ضیاءؔ

لوگ تیرا ہی کہیں گے میں جدھرجاؤں گا


شاعر: رفیق ضیاء

Koi Saleeqa Hai Arzoo Ka - Yeh Sab Tumhara Karam Hai Aaqa Lyrics - Urdu

 

 کوئی سلیقہ ہے آرزو کا نہ بندگی میری بندگی ہے

یہ سب تمہارا کرم ہے آقاؐ کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے


کسی کا احسان کیوں اٹھائیں کسی کو حالات کیوں بتائیں

تمہی سے مانگیں گے تم ہی دو گے تمہارے در سے ہی لَو لگی ہے


تجلیوں کے کفیل تم ہومرادِ قلبِ خلیلؑ تم ہو

خدا کی روشن دلیل تم ہویہ سب تمہاری ہی روشنی ہے


تمہی ہو روحِ روانِ ہستی سکوں نظر کا دلوں کی مستی

ہے دوجہاں کی بہار تم سےتمہی سے پھولوں میں تازگی ہے


شعور و فکر و نظر کے دعوے حدِ تعیّن سے بڑھ نہ پائے

نہ چُھو سکے اُن بلندیوں کو جہاں مقام محمدیؐ ہے


نظر نظر رحمتِ سراپا ادا ادا غیرتِ مسیحا

ضمیر مردہ بھی جی اٹھے ہیں جدھر تمہاری نظر اٹھی ہے


عمل کی میرے اساس کیا ہےبجُز ندامت کے پاس کیا ہے

رہے سلامت تمہاری نسبت میرا تو اک آسرا یہی ہے


عطا کیا مجھکو دردِ الفت کہاں تھی یہ پُر خطا کی قسمت

میں اس کرم کے کہاں تھا قابل حضورؐ کی بندہ پروری ہے


انہی کے در سے خدا ملا ہے انہی سے اس کا پتہ چلا ہے

وہ آئینہ جو خدا نُما ہے جمالِ حُسنِ حضورؐ ہی ہے


بشیر کہیئے نذیر کہیئےاُنہیں سراجِ مُنیر کہیئے

جو سَر بَسر ہے کلامِ ربیّ وہ میرے آقاؐ کی زندگی ہے


ثنائے محبوبِ حق کے قرباں سرورِ جاں کا یہی ہے عنواں

ہرایک مستی فنا بداماں یہ کیف ہی کیفِ سرمدی ہے


ہم اپنے اعمال جانتے ہیں ہم اپنی نسبت سے کچھ نہیں ہیں

تمہارے در کی عظیم نسبت متاعِ عظمت بنی ہوئی ہے


یہی ہے خالدؔ اساسِ رحمت یہی ہے خالدؔ بِنائے عظمت

نبیؐ کا عرفان زندگی ہے نبیؐ کا عرفان بندگی ہے


شاعر: خالد محمود خالد نقشبندیؔ

Dil Thikana Mere Huzoor Ka Hai Lyrics - Urdu

 

نعت رسولِ مقبولؐ

 دل ٹھکانہ میرے حضورؐ کا ہے

جلوہ خانہ میرے حضورؐ کا ہے


ہر زمانے کی آپؐ رحمت ہیں

ہر زمانہ میرے حضورؐ کا ہے


نعمتیں سب وہی کھلاتے ہیں

دانا دانا میرے حضورؐ کا ہے


حشر میں اُن کے ساتھ اٹھے گا

جو دیوانہ میرے حضورؐ کا ہے


روزِ محشر جو بخشوائے گا

وہ بہانہ میرے حضورؐ کا ہے


ایک پل میں ہزار عالم میں

آنا جانا میرے حضورؐ کا ہے


مجھ سا عاصی کہاں مدینہ کہاں

یہ بلانا میرے حضورؐ کا ہے


جن پہ اتری ہے آیائے تطہیر

وہ گھرانہ میرے حضورؐ کا ہے


ذکر شامل نماز میں خالدؔ

پنجگانہ میرےحضورؐ کا ہے

Sohna Tera Shajra Lyrics - Punjabi



 


 سوہنڑا تیرا شجرہ دعوہ اے عُشّاقاں دا

ہاشمی دلدارا تُو لعل ایں پاکاں دا


تیرے در جئی تھاں کوئی نھئی 

باپ وی لاثانی ،تیری ماں جئی ماں کوئی نھئی

تیری ماں جئی ماں کوئی نھئی، سوہنڑا تیرا شجرہ


دے ہر اک شے سکدئے 

 اک ہے علی جیہڑا ،تیری سیج تے سَیں سکدئے

تیری سیج تے سَیں سکدئے،سوہنڑا تیرا شجرہ


ڈنکا اِنج وی تے وجدا اے

اولا آدم دا ،تیرے نور نوں سجدا اے

تیرے نور نوں سجدا اے، سوہنڑا تیرا شجرہ


کعبے دی جزا منگدے

ابراہیم جئے ،تیرے کانڑ دعا منگدے

تیرے کانڑ دعا منگدے،سوہنڑا تیرا شجرہ


رب کرم کمایا اے

عبدالمطلب دا ،گھر آنڑ سجایا اے

گھر آنڑ سجایا اے، سوہنڑا تیرا شجرہ


رب شان ودھائے نیں

ناز ابو طالب ،تیرے ڈھیر اٹھائے نیں

تیرے ڈھیر اٹھائے نیں، سوہنڑا تیرا شجرہ


محبوب یگانہ اے

بابل زہرا دا ،حسنین دا نانا اے

حسنین دا نانا اے،سوہنڑا تیرا شجرہ


بے حد دی حد کوئی نھئی

پاک محمدؐ جئی،کسے ہور دی جد کوئی نھئی

کسے ہور دی جد کوئی نھئی، سوہنڑا تیرا شجرہ


شاعر: احمد علی حاکم

Rakh Lein Woh Jo Dar Par Lyrics - Urdu

 

رکھ لیں وہ جو در پر مجھے دربان وغیرہ

پھر کیا ہیں میرے سامنے سلطان وغیرہ


خیرات ملی ہو جنہیں سرکارؐ کے در سے

دنیا کے اٹھاتے نہیں احسان وغیرہ


آقاؐ کی چٹائی کی تو وہ شان ہے واللہ

بس نام کے ہیں تختِ سلیمان وغیرہ


تاثیرِ لعابِ دہنِ پاک ہے ایسی

سر قدموں میں رکھ لیتے ہیں لقمان وغیرہ


بننا ہے مجھے خاکِ رہے شہرِ مدینہ

بن کر مجھے رہنا نہیں مہمان وغیرہ


بوصیری کی اک نعت نےوہ رنگ جمایا

لوگوں کے دھرے رہ گئے دیوان وغیرہ


آئیں تو سہی آپؐ کے منگتے کے مقابل

جتنے بھی زمانےکے ہیں سلطانؔ وغیرہ


شاعر: سلطان محمود

Madiney Se Bulawa Aa Raha Hai Lyrics - Urdu

 

مدینے سے بلاوا آرہا ہے

میرا دل مجھ سے پہلے جا رہا ہے


یہاں مرضی نہیں چلتی کسی کی

مدینےوالا ہی بُلوا رہا ہے


شبِ فُرقت سے دل گھبرا رہا ہے

مدینہ آپ کا یاد آ رہا ہے


عجب ہیں سبز گنبد کے نظارے

نگاہوں کو خدا یاد آ رہا ہے


میرا دل بھی تُو اپنے ساتھ لے جا

اکیلا کیوں مدینے جا رہا ہے


نواسوں کا وہ صدقہ بانٹتے ہیں

زمانہ اُن کا صدقہ کھا رہا ہے


یہ چکی سیّدہ کی چل رہی ہے

زمانہ جتنا لنگر کھا رہا ہے


سواری حشرمیں گزری ہے کس کی

سرِ انساں جُھکایا جا رہا ہے


کہیں گے مصطفی قدموں سے لگ جا

درِ زہرا سے ہوکر آ رہا ہے


ثنائے سیّدہ آیات میں خود

خدائے لم یزل فرما رہا ہے


ذبیبِ بے نوا، زہرا کے صدقے

زمانے بھر میں عزت پا رہا ہے