Main Janta Hoo'n K Neiko'n Mein Mera Naam Nahi'n Lyrics - Urdu

 


 میں جانتاہوں کہ نیکوں میں میرا نام نہیں

نبیؐ کے در کا میں نوکر ہوں کوئی عام نہیں


وہ میرے جیسے کو بھی اپنے پاس رکھتے ہیں

میرا نصیب بھی اعلیٰ ہے کوئی عام نہیں


تیرا پٹا ہے گلے میں تو لوگ جانتے ہیں

وگرنہ کرتا کسی سے کوئی کلام نہیں


اسے کرم کہوں یا معجزہ کہوں یارو

اُسے خریدتے ہیں جس کا کوئی دام نہیں


وجد میں ہوش نہ ہو پھر بھی ہوش رہتا ہے

غلام اُن کا میں ہُوں پر میں بے لگام نہیں


نبیؐ کے پیار کی دولت کو ہر طرف بانٹو

سوا اس کے میرا کوئی بھی پیام نہیں


میرے تو سینے میں ہےخاک سبز گنبد کی

یہ بولتی ہے ضیاءؔ یہ میرا کلام نہیں


شاعر: رفیق ضیاء

No comments:

Post a Comment