Hashr Mein Khud Ko Jo Dekhu'n Ga Bikhar Jau'n Ga Lyrics - Urdu

 

 حشر میں خود کو جو دیکھوں گا بکھر جاؤں گا

آپ نے گر نہ سنبھالا تو کدھر جاؤں گا


اتنا مانوس ہوں آقاؐ میں تیرے قدموں سے

مجھکو قدموں سے کیا دور تو مر جاؤں گا


مرحلہ پُل سے گزرنے کا کٹھن ہے لیکن

آپؐ نے پیار سے دیکھا تو گزر جاؤں گا


میرا سر آپؐ کی دہلیز کے لائق تو نہیں

خاک بن کر تیرے قدموں میں بکھر جاؤں گا


میری ہر آس کی ڈوری درِپنجتن سے جُڑی

بے خطر ہو کے لحد میں،میں اُتر جاؤں گا


عادتِ نعت بہانا ہے میری بخشش کا

نعت پڑھتے ہوئے میں پُل سے گزر جاؤں گا


مجھکو بس اپنے غلاموں میں ہی رکھیئے آقاؐ

یہ سند لے کے میں دنیا سے گزر جاؤں گا


اس سے بڑھ کر نہیں اعزاز کوئی اور ضیاءؔ

لوگ تیرا ہی کہیں گے میں جدھرجاؤں گا


شاعر: رفیق ضیاء

No comments:

Post a Comment