Lyrics - Mere Sarkar Aye Hain | Urdu - Gulistan Muskuraye Hain

 

میرے سرکارؐ آئے ہیں،میرے سرکارؐ آئے ہیں

 گلستاں مسکرائے ہیں،میرے سرکارؐ آئے ہیں
عنادل گنگنائے ہیں،میرے سرکارؐ آئے ہیں

میرے سرکارؐ آئے ہیں،میرے سرکارؐ آئے ہیں

یہ ذرّے جگمگائے ہیں میرے سرکارؐ آئے ہیں
ستارے جھلملائے ہیں،میرے سرکارؐ آئے ہیں

میرے آقاؐ کی آمد سے بُجھے آتش کدے سارے
سبھی بُت ڈگمگائے ہیں،میرے سرکارؐ آئے ہیں

نظارے ہی نظارے ہیں سماں ہے جشن کا ہر سُو
گلی کوچے سجائے ہیں،میرے سرکارؐ آئے ہیں

نبیؐ کے سب ہی دیوانے چلے آئے ہیں محفل میں
سبھی جھنڈے اٹھائے ہیں،میرے سرکارؐ آئے ہیں

کوئی پوچھے کہاں ہیں وہ تو کہہ دو اے سعید اُس کو
میرے دل میں سمائے ہیں،میرے سرکارؐ آئے ہیں

Aarzu Tere Dil Mein Hai Agar Madiney Ki Lyrics - Urdu

 

 

آرزو تیرے دل میں ہے اگر مدینے کی

ذکر سُن مدینے کا بات کر مدینے کی


جاں بلب تو ہُوں لیکن اک علاج ممکن ہے

خاک مجھکو لادے گر چارہ گر مدینے کی


گر قبول فرمائیں ساکنانِ شہرِ نبیؐ

میں گدائی کرتا رہوں عمر بھر مدینے کی


حُسنِ شاہِ خُوباں کا عکس ہے مدینے میں

خُلد مجھکو لگتی ہے راہگزر مدینے کی


آپؐ کے پسینے کی ہے مہک ہواؤں میں

اس لیے فضائیں ہیں معتبر مدینے کی


شب کی یورشیں مجھکو اب مٹا نہ پائیں گی

نور میری آنکھوں میں ہے سحر مدینے کی

Lab Baray Sohney Rukhsar Baray Sohney Ne Lyrics - Punjabi

 
 لب بڑے سوہنڑے رخسار بڑے سوہنڑے نیں

ویکھو ویکھو میرے سرکارؐ بڑے سوہنڑے نیں


اپنڑا بنڑائی جاندے جِنھوں جِنھوں ویکھدے

سوہنڑے دیاں نیناں والے وار بڑے سوہنڑے نیں


آل دے دیوانے تیرے یاراں دے غلام آں

آل بڑی سوہنڑی تیرے یار بڑے سوہنڑے نیں


آکھیا فاروق نے سواری بڑی سوہنڑی اے

سوہنڑے فرمایا اے سوار بڑے سوہنڑے نیں


جنہاں نیں حضورؐ دیاں قدماں نوں چُمیا

گلیاں نیں سوہنڑیاں بازار بڑے سوہنڑے نیں


جدوں شہزاد نیں حضورؐ نوں پُکاریا

کیتے نیں کرم ہر وار بڑے سوہنڑے نیں


شاعر: شیخ شہزاد حسین شہزاد

Har Lehza Har Dam Allah Hoo Lyrics - Urdu Hamd

 

ہر لحظہ ہر دم اللہ ھُو
ہر لحظہ ہر دم اللہ ھُو


مخلوق ہیں ہم مولا ہے وہ، محتاج ہیں ہم داتا ہے وہ
ہر اک کی خبر رکھتا ہے وہ،خاموش فُغاں سنتا ہے وہ


ہر دل کا اُجالا نام اُس کا،کیا خُوب حوالہ نام اُس کا
گِرتوں کا سنبھالا نام اُس کا،کیا خُوب نِرالا نام اُس کا


کعبے کے نظارے کہتے ہیں،زم زم کے دھارے کہتے ہیں
قرآن کے پارے کہتے ہیں،شب بھر یہ ستارے کہتے ہیں


جو اُس کی یاد میں رہتے ہیں،ہنس ہنس کے وہ دُکھ سہتے ہیں
آنکھوں سے آنسو بہتے ہیں،اور اپنی زباں سے کہتے ہیں 

Punjabi Rabiul Awwal Mahiye

 

 عربی سلطان آیا
اُچیاں نِیویاں دے ویکھو فرق مِٹونڑ آیا

اج آقاؐ آئے نیں
تائیوں رل عاشقاں نیں اج جشن منائے نیں

اُدھے رُتبے نہ کوئی تولے
کیہڑا اُدھی رِیس کرے جِدھے منہ وِچو ربّ بولے

ہتھ گورے گورے نیں
سوہنڑے دے اشاریاں نیں رُکھ پُٹ پُٹ تورے نیں

ہووے خیر سفینے دی
مانڑ غلاماں دا وَسّے جھوک مدینے دی

کوئی مثل نئیں جانی دی
قسم خدا کھاوے اُدھی چڑھدی جوانی دی

کوئی مثل نئیں ڈھولنڑ دی
چُپ کر مہر علی اِتھے جا نئیوں بولنڑ دی

Rabiul Awwal Rubai - Urdu

 

خوشبوئیں ساتھ لیے بادِ بہاری آئی
دل نے یہ جان لیا اُن کی سواری آئی

اُن کے آنے سے جو شر بھاگا تو سارا بھاگا
اور خیر آئی تو وہ ساری کی ساری آئی 

Sab Toun Sohna Arbi Dhol Lyrics - Punjabi Naat

 

 او سب توں سوہنڑا عربی ڈھول
ہر دم رہندا دل دے کول

وِچ دِلاں دے اُتر جاندے نیں
اُس دے مِٹھڑے مِٹھڑے بول

جے تُو نعت نبیؐ دی پڑھنی
رب دے پاک کلام نوں کھول

Ajeeb Faiz Hai Rubai Lyrics - Urdu

 

عجیب فیض ہے آقاؐ تیری محبت کا
دُرود تجھ پہ پڑھوں اور خود سنور جاؤں

اپنے دامن میں دُرودوں کے سوا کچھ بھی نہیں
لے کے محشر میں  یہی  حُسنِ عمل جائیں گے

اپنے گھر روز دُرودوں کی سجاؤ محفل
دیکھتے دیکھتے حالات بدل جائیں گے

Chor Fikr Dunya Ki Lyrics - Urdu

 

 چھوڑ فکر دنیا کی چل مدینے چلتے ہیں
مصطفی غلاموں کی قسمتیں بدلتے ہیں

رحمتوں کی چادر کے سر پہ سائے چلتے ہیں
مصطفی کے دیوانے گھر سے جب چلتے ہیں

ہم کو روز ملتا ہے صدقہ پیارے آقاؐ کا
اُن کے در کے ٹکڑوں پر خوش نصیب پلتے ہیں

آمنہ کے پیارے کا سبز گنبد والے کا
جشن ہم مناتے ہیں،جلنے والے جلتے ہیں

صرف ساری دنیا میں وہ طیبہ کی گلیاں ہیں
جس جگہ پہ مجھ جیسے کھوٹے سِکے چلتے ہیں

ذکرِ شاہِ بطحہ کو ورد اب بنا لیجے
یہ وہ ذکر ہے جس سے غم خوشی میں ڈھلتے ہیں

نقش کر لے سینے پر نام سرورِ دیں کا
یہ وہ نام ہے جس سے سب عذاب ٹلتے ہیں

اُن کو کیا ضرورت ہے عطر مشک و عنبر کی
خاک جو مدینے کی اپنے تن پہ ملتے ہیں

اے کاش کوئی آکر کہہ دے میرے کانوں میں
چل تجھ کو مدینے میں مصطفی بلاتے ہیں

سچ ہے غیر کا احسان وہ کبھی نہیں لیتے
اے علیم آقاؐ کے جو ٹکڑوں پہ پلتے ہیں

Kab Ka Ruswa - Rubai - Urdu Lyrics

 

رباعی

کب کا رُسوا میرے اعمال مجھے کردیتے
میری قسمت کہ ملا تجھ سا خطا پوش مجھے

بوئے گُل مانگنے آئے میرے ہونٹوں سے مہک
چُومنے کو تیرے مل جائیں جو پاپوش مجھے

Hum Hain Iltija Waley Lyrics - Urdu

 

 

ہم ہیں التجا والے آپؐ ہیں عطا والے

بھیک کچھ عطا کرنا اے میرے سخا والے


چھیڑ نہ ہمیں دنیا ہم ہیں مصطفی والے

سیدُالورا والے شاہِ دوسرا والے


ابنِ مرتضیٰ نے کہا سُن شمر جفا والے

ناناہے نبیؐ اپنا ہم ہیں کربلا والے


میں مریضِ طیبہ ہُوں اُس گلی میں لے جاؤ

ہاں وہی گلی جس کے ذرّے ہیں شفا والے


خود کہا میرے ربّ نے بخش دُوں گا میں سب کو

آئیں یار کے در پر جتنے ہیں خطا والے


مر تو جائیں گے لیکن غیر سے نہ مانگیں گے

آپؐ کے بھکاری تو ہیں بڑی انا والے


وقت کے سلاطیں بھی بھیک لینے آتے ہیں

تاجدار ایسے ہیں یہ خاکِ نقشِ پا والے


مال و زر کی اے الطافؔ کچھ نہیں ہمیں پرواہ

جان بھی لُٹاتے ہیں آدمی وفا والے


شاعر: سید الطاف شاہ کاظمیؔ

Nahi'n Hai Koi Dunya Mein Hamara Ya Rasool Allah Lyrics - Urdu

 


نہیں ہے کوئی دنیا میں ہمارا یارسول اللہﷺ

فقط ہے آپ ہی کااک سہارا یارسول اللہﷺ


حقیقت میں بہت بڑھ چڑھ کے ہے عرشِ مُعلّٰی سے

زمیں جس پر ہو نقشِ پا تمہارا یارسول اللہﷺ


طلاطم خیز ہے دریا بھنور میں ہے میری کشتی

نظر آتا نہیں کوئی کنارا یارسول اللہﷺ


سراپا معصیت ہوں بار ہے بیحد گناہوں کا

بچانا نارِ دوزخ سے خُدارا یارسول اللہﷺ


تڑپتا ہے میرا دل اور ترستی ہیں بہت آنکھیں

بُلالو پھر مدینے میں دوبارہ یارسول اللہﷺ


فقط اعمال کے بدلے نہ پائے گا کوئی جنت

نہ ہوگا آپ کا جب تک اشارہ یارسول اللہﷺ


گناہگارانِ اُمت کا خجل ہونا سزا پانا

تری رحمت کو کب ہوگا گوارا یارسول اللہﷺ


دمِ آخر ذرا مشتاق پر اتنا کرم کرنا

کہ اس کے لب پہ ہو کلمہ تمہارا یارسول اللہﷺ


شاعر: سید غلام معین الدین شاہ المعروف بڑے لالہ جی رحمتہ اللہ علیہ

Sab Se Aula o Aala Hamara Nabi Lyrics - Kalam Aala Hazrat - Urdu

 

نعت رسولِ مقبولؐ


 سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبیؐ

سب سے بالا و وَالا ہمارا نبیؐ


اپنے مولیٰ کا پیارا ہمارا نبیؐ

دونوں عالم کا دولہا ہمارا نبیؐ


بزمِ آخر کا شمع فَروزاں ہوا

نورِ اوّل کا جلوہ ہمارا نبیؐ


جس کو شایاں ہے عرشِ خدا پر جلوس

ہے وہ سلطانِ والا ہمارا نبیؐ


بُجھ گئیں جس کے آگے سبھی مشعلیں

شمع وہ لے کر آیا ہمارا نبیؐ


جس کے تلووں کا دھووَن ہے آبِ حیات

ہے وہ جانِ مسیحا ہمارا نبیؐ


عرش و کرسی کی تھیں آئینہ بندیاں

سُوئے حق جب سدھارا ہمارا نبیؐ


خلق سے اَولیا اَولیا سے رُسل

اور رَسولوں سے اعلیٰ ہمارا نبیؐ


حسن کھاتا ہے جس کے نمک کی قسم

وہ مَلیحِ دل آرا ہمارا نبیؐ


ذِکر سب پھیکے جب تک نہ مذکور ہو

نمکین حسن والا ہمارا نبیؐ


جس کی دو بُوند ہیں کوثر و سلسبیل

ہے وہ رحمت کا دریا ہمارا نبیؐ


جیسے سب کا خدا ایک ہے ویسے ہی

ان کا اُن کا تمہارا ہمارا نبیؐ


قرنوں بدلی رَسولوں کی ہوتی رہی

چاند بدلی کا نکلا ہمارا نبیؐ


کون دیتا ہے دینے کو منھ چاہیے

دینے والا ہے سچا ہمارا نبیؐ


کیا خبر کتنے تارے کِھلے چھپ گئے

پر نہ ڈُوبے نہ ڈُوبا ہمارا نبیؐ


مُلکِ کونین میں اَنبیا تاجدار

تاجداروں کا آقاؐ ہمارا نبیؐ


لامکاں تک اُجالا ہے جس کا وہ ہے

ہر مکاں کا اُجالا ہمارا نبیؐ


سارے اچھّوں میں اچھّا سَمَجھیے جسے

ہے اُس اچھّے سے اچھّا ہمارا نبیؐ


سارے اُونچوں میں اُونچا سمجھیے جسے

ہے اُس اُونچے سے اُونچا ہمارا نبیؐ


انبیا سے کروں عرض کیوں مالکو!

کیا نبی ہے تمہارا ہمارا نبیؐ


جس نے ٹکڑے کیے ہیں قمر کے وہ ہے

نُورِ وَحدت کا ٹکڑا ہمارا نبیؐ


سب چمک والے اُجلوں میں چمکا کیے

اندھے شیشوں میں چمکا ہمارا نبیؐ


جس نے مُردہ دِلوں کو دی عمر اَبد

ہے وہ جانِ مسیحا ہمارا نبیؐ


غمزدوں کو رضاؔ مژدہ دیجے کہ ہے

بیکسوں کا سہارا ہمارا نبیؐ


شاعر: امام احمد رضا خان بریلویؒ

Hum Suye Hashr Chalein Ge Lyrics - Urdu

 

 

ہم سوئے حشر چلیں گے شہؐ ابرار کے ساتھ

قافلہ ہوگا رواں قافلہ سالار کے ساتھ


مدحت خواجہ دیں مدحت سرکارؐ کے ساتھ

زندگی گزری ہے کیفیت سرشار کے ساتھ


میں بھی وابستہ ہوں سرکارؐ کے دربار کے ساتھ

خاک کا ذرہ بھی ہے عالم انوار کے ساتھ


رہ گئے منزل سدرہ پہ پہنچ کر جبریلؑ

چل نہیں سکتا فرشتہ تیری رفتار کے ساتھ


بخت بیدار ہے یاور ہے مقدر اس کا

جس نے دیکھا ہے انہیں دیدۂ بیدار کے ساتھ


یہ تو طیبہ کی محبت کا اثر ہے ورنہ

کون روتا ہے لپٹ کر درو دیوار کے ساتھ


مل ہی جائے گا کوئی خوان کرم کا ٹکڑا

ہے تعلق جو سگان در سرکارؐ کے ساتھ


اے خدا دی ہے اگر نعت نبیؐ کی توفیق

حسن کردار بھی دے لذت گفتار کے ساتھ


جب کھلے حشر میں گیسوئے شفاعت ان کے

ہم سے عاصی بھی نظر آئیں گے ابرار کے ساتھ


میں یہ کہتا ہوں کہ تھا انؐ کی نظر کا اعجاز

لوگ کہتے ہیں کہ دیں پھیلا ہے تلوار کے ساتھ


ایسا حج زحمت بےجا کے سوا کچھ بھی نہیں

عشق محکم نہ ہو گر احمدؐ مختار کے ساتھ


شہر یثرب کا مسافر نہیں رہ میں تنہا

کارواں شوق کا ہے طالب دیدار کے ساتھ


گر مدینے کا تصور ہو تو ظلمت کیسی

ربط مضبوط رہے عالم انوار کے ساتھ


یہ نہ ہوتا تو نہ بچ سکتے تجلی سے کلیمؑ

نور حضرتؐ کا بھی تھا طور کےانوار کے ساتھ


انؐ کے جلوؤں نے کیا کون ومکاں کو روشن

حسن یوسفؑ کا رہا مصر کے بازار کے ساتھ


پل سے مجھ سابھی گنہگار گزر جائے گا

ہوگی سرکارؐ کی رحمت جو گنہگار کے ساتھ


رات دن بھیج سلام انؐ پہ ملائک کی طرح

پڑھ درود انؐ پہ غلامان وفادار کے ساتھ


دیکھ اے معترض نعت رسولؐ عربی

قرب حساں کو ملا تھا انہی اشعار کے ساتھ


سب عطائیں ہیں خدا کی میرے مولاؐ کے طفیل

ورنہ یہ لطف و کرم مجھ سے گنہگار کے ساتھ


ہم بھی مظہرؔ سے سنیں گے کوئی نعت رنگیں

گر ملاقات ہوئی شاعر دربار کے ساتھ


شاعر: حافظ مظہر الدین مظہررحمتہ اللہ علیہ

Lajpal Nabi Mere Dardan Di Dawa Dena Lyrics - Punjabi

 

 

لجپال نبیؐ میرے درداں دی دوا دینا

جَد وقتِ نزع آوے دامن دی ہوا دینا


مَر چلّیاں ہاں رو رو کے، وچّ ہجر دے محبوبا

بے چین نگاہواں نُوں دیدار کرا دینا


دل روندا اے جاندے نے جد لوک مدینے نُوں

ہُن سانوں وی یا آقاؐ دربار وکھا دینا


سرکارؐ دی محفل وچ جھولی ہاں وچھا بیٹھے

لَج رکھ لَویں لجپالا،خالی ناں اٹھا دینا


خیرات عطا کرنا سرکارؐ دی مرضی اے

میرا تے سی کم اَیناں جھولی نُوں وچھا دینا


صائم دی تمنّا اے رہواں آکے مدینے وچ

خواہ طیبہ دے کُتیاں دے پیراں چ بٹھا دینا


شاعر: صائم چشتی

Taiba Ki Hai Yad Ayi Lyrics - Urdu

 

 

طیبہ کی ہے یاد آئی اب اشک بہانے دو

محبوب نے آنا ہے راہوں کو سجانے دو


مشکل ہو اگر میرا طیبہ میں ابھی جانا

تم بادِ صبا میری آہوں کو تو جانے دو


میں تیری زیارت کے قابل تو نہیں مانا

یادوں کو شہا اپنی، خوابوں میں تو آنے دو


اشکوں کی لڑی کوئی اب ٹوٹنے مت دینا

آقاؐ کے لئے مجھ کو کچھ ہار بنانے دو


جو چاہو سزا دینا محبوب کے دربانو

اِک بار تو جالی کو سینے سے لگانے دو


محبوب کے قابل یہ الفاظ کہاں صائم

اشکوں کی زباں سے اب اِک نعت سنانے دو


شاعر: صائم چشتی

Tu Shahe Khuban Tu Jan e Jana Lyrics - Urdu

 

 نعت شریف


تُو شاہِ خوباں تُؤ جانِ جاناں، ہے چہرہ اُمّ الکتاب تیرا

نہ بن سکی نہ بن سکے گا، مثال تیری جواب تیرا


تُو سب سے اوّل تُو سب سے آخر،مِلا ہے حُسنِ دوام تجھ کو

ہے عمر لاکھوں برس کی تیری ،مگر ہے تازہ شباب تیرا


ہے کتنا خلقِ عظیم تیرا ،ہے کتنالطفِ عمیم تیرا

ہُوا نہ جاں کے بھی دشمنوں پر ،شہِ دوعالم عتاب تیرا


ہو مُشک و عنبر یا بُوئے جنت، نظر میں اُس کی ہیں بے حقیقت

مِلا ہے جس کو مَلا ہے جس نے،پسینہ رشکِ گلاب تیرا


میں تیرے حُسنِ بیاں پہ صدقے ،میں تیری میٹھی زباں پہ صدقے

برنگِ خوشبو دلوں میں اُترا ،ہےکتنا دلکش خطاب تیرا


خدا کی غیرت نے ڈال رکھے ،ہیں تجھ پہ ستّر ہزار پردے

جہاں میں بن جاتے طُور لاکھوں، جو اِک بھی اُٹھتا حجاب تیرا


ہے تُو بھی صائم عجیب انساں ،جو روزِ محشر سے ہے ہراساں

ارے تُو جن کی ہے نعت پڑھتا،وہی تو لیں گے حساب تیرا


شاعر: صائم چشتی

Har Dil Ki Tasalli Bhi Hai, Har Gham Ki Dawa Bhi Lyrics

 

 ہر دل کی تسلی بھی ہے ہر غم کی دوا بھی
کیا چیز ہے مولا تیری خاکِ کفِ پا بھی


تم سا کوئی اے ختمِ رُسُل اور ہوا بھی
مقصودِ خدائی بھی ہو محبوبِ خدا بھی


ہونے کو تو ہوگی دلِ مضطر کی دوا بھی
اکسیر ہے لیکن تیرے دامن کی ہوا بھی


میں تم سے وہ کہتا ہُوں جو کہنا ہے خدا سے
جب تم میری سُن لو گے تو سُن لے گا خدا بھی


اُس موت پہ اک میں نہیں سو جان تصدُّق
جس موت کے ساتھ آئے مدینے کی ہوا بھی


اے ابر کرم دھوئیں گے اب کیا میرے آنسو

دھبّہ کوئی اب دامنِ عصیاں میں رہا بھی


چھا جائے گھٹا تو پئیں ہم یوں نہیں پیتے

پیتے ہیں تو چھا جاتی ہےرحمت کی گھٹا بھی


شاعر: منور بدایونی