Muddassir Awan's blog will provide information about Islam. Here you will find all kinds of information, Updates, Lyrics, and much more.
Kya Karu K Yad Aati Hain Sunehri Jaliyan Lyrics - Urdu
کلام
کیا کروں کہ یاد آتی ہیں سنہری جالیاں
دل میں اک ہلچل مچاتی ہیں سنہری جالیاں
پُھوٹنے لگتی ہیں پھر امید کی کرنیں نئی
خواب آنکھوں میں جگاتی ہیں سنہری جالیاں
زندگی بھر کی تھکن کو دور کردیتی ہیں وہ
پیار سے جب مسکراتی ہیں سنہری جالیاں
اپنی پلکوں سے اُنھیں میں چومتا ہوں دیر تک
دل میں جب بھی جگمگاتی ہیں سنہری جالیاں
پوچھنے والے میں لفظوں میں بیاں کیسے کروں
کیا بتاؤں کیا دکھاتی ہیں سنہری جالیاں
جو یہاں پہنچا وہ آقاؐ کی شفاعت پا گیا
راہ جنت کے دکھاتی ہیں سنہری جالیاں
دل میں آجاتا ہے جس دم بھی مواجہ کا خیال
کیا کہوں کتنا رُلاتی ہیں سنہری جالیاں
اب کوئی نظارہ کیسے دل میں گھر کر پائے گا
بس ہمارے دل کو بھاتی ہیں سنہری جالیاں
Rakhtey Hain Sirf Itna Nisha'n Hum Faqeer Log Lyrics - Urdu
کلام
رکھتے ہیں صرف اتنا نشاں ہم فقیر لوگ
ذکر نبیؐ جہاں ہے وہاں ہم فقیر لوگ
لیتے ہی نام اُن کا مقدرسنور گئے
پہنچے ہیں پھر کہاں سے کہاں ہم فقیر لوگ
اُن کاکرم ہے اپنی گلی میں بُلا لیا
ورنہ کہاں مدینہ کہاں ہم فقیر لوگ
آقاؐ کی رحمتوں سے برابر ہے فیض یاب
جبریل آسماں پہ یہاں ہم فقیر لوگ
ہم ہیں گنہگار وہ شافع خطا
یوں پا گئے ہیں اُن سے اماں ہم فقیر لوگ
ہر سانس میں ہے لفظ مدینہ بسا ہوا
رکھتے ہیں یہ اثاثہ جاں ہم فقیر لوگ
مانا کہ اُن کے در پہ پہنچ بھی گئے مگر
کیسے کریں گے حال بیاں ہم فقیر لوگ
Sarkar Karam Tera Ik Waar Agar Howey Lyrics - Punjabi
کلام
سرکارؐ کرم تیرا اک وار اگر ہووے
ساڈے وی نصیباں وچ طیبہ دا سفر ہووے
دریا دیاں لہراں نیں کی کشتی ڈبونڑی اے
لجپالاں دیا لجپالا جے تیری نظر ہووے
سرکارِمدینہ دے دربار دے منگتے نیں
او غوث قطب ہوون یا خواجہ خضر ہووے
جاندے نیں سفینے جد مکے نوں مدینے نوں
دل ویکھ کے روندا اے ،اے چاک جگر ہووے
او گھڑیاں کدی آون او ویلا حفیظؔ آوے
جس پاسے وی میں ویکھاں سرکارؐ دا در ہووے
Ho Jati Hai Ab Tou Har Ik Maqbool Dua Meri Lyrics - Urdu
کلام
Zindagi Da Maza Aawey Sarkar De Buhey Te Lyrics - Punjabi
کلام
زندگی دا مزہ آوے سرکارؐ دے بُوہے تے
اک وار بُلا مولا دلدار دے بُوہے تے
تُسی میرے جنازے نوں لَے جانڑا مدینے وچ
جاکے تے رکھ دینڑا سرکار دے بُوہے تے
جِنھوں نسبت پاکاں دی مل جاوے او جنتی اے
بھانویں کتا ہووے بیٹھا کوئی غار دے بُوہے تے
رب نے فرما چھڈیا ہو ضائع عمل جاسن
کوئی اُچا نہ دم مارےمیرے یاردے بُوہے تے
Jis Jagah Ahmad e Mukhtar Ka Naam Aata Hai Lyrics - Urdu
کلام
جس جگہ احمدِ مختارؐ کا نام آتا ہے
وہیں جبریلِ امیں لے کے سلام آتا ہے
عشقِ خواجہؐ میں اک ایسا بھی مقام آتا ہے
دل دھڑکتا ہے تو رحمت کا پیام آتا ہے
جگمگا اٹھتے ہیں انوار سے میرے شب و روز
یاد جب اُن کا مجھے حُسنِ تمام آتا ہے
آپؐ کے حکم سے بے پر کو ملی ہے پرواز
اِذن بخشا ہے توسرکارؐ غلام آتا ہے
دلِ بے تاب ٹھہر، اے دلِ بے تاب ٹھہر
باادب باش کہ طیبہ کا مقام آتا ہے
وقتِ پیری تب و تابِ جوانی لوٹ آئے
ساعتِ سجدہ و ہنگامِ قیام آتا ہے
دیکھئے رحمتِ کونین نوازیں کیسے
بن کے محتاجِ کرم شوقِ تمام آتا ہے
روح دُھل جاتی ہےروتا ہوں جو یادِ شہؐ میں
اشک جو آنکھ سے گرتا ہے وہ کام آتا ہے
روضۂ پاک پہ پڑھتے ہیں ملائک بھی دُرود
عرشِ اعظم سے بھی دن رات سلام آتا ہے
ساقئ کوثروتسنیم کے میخانے سے
ہر کوئی لغزشِ مستانہ بہ گام آتا ہے
ترجمانِ دلِ یزداں ہے زبانِ محبوبؐ
وحی بن کر لبِ حضرتؐ پہ کلام آتاہے
دیدنی عظمتیں شہرِ شہِؐ لولاک کی ہیں
راہ میں کعبہ سا ذی شان مقام آتا ہے
بعثتِ خواجہؐ ہُوئی بعدِرسولانِؑ کرام
صفیں ہوجائیں مکمل تو امام آتا ہے
ایک میں ہی نہیں گیسوئے محمدؐ کا اسیر
طائرِ سدرہ بھی اُڑ کر تہِ دام آتا ہے
اے دل! اب وقت ہے پیری کا مدینے پہنچیں
آشیانے میں پرندہ سرِ شام آتا ہے
رومیؒ و جامیؒ و سعدیؒ ہی پہ موقوف نہیں
اُن کے مدّاحوں میں مظہر کا بھی نام آتا ہے
Ji Karda Madinay Deya Saiyan Lyrics - Punjabi
کلام
کاسا پھڑ کے کراں میں گدائیاں مدینے دیاں ہونڑ گلیاں
جنہاں دیاں رب قسماں نیں چائیاں مدینے دیاں ہونڑ گلیاں
Rooh Ki Janib Kaan Lagaye Rakhtey Hain Lyrics - Urdu
کلام
روح کی جانب کان لگائے رکھتے ہیں
سوئے مدینہ دھیان لگائے رکھتے ہیں
پارہ پارہ نعتِ نبیؐ کا ہے عنواں
دل سے جبھی قرآن لگائے رکھتے ہیں
جانے کب اُس در سے سندیسہ آجائے
ایک صدا پر کان لگائے رکھتے ہیں
ہم بھی شہہِ بطحہ کی شفاعت کے بل پر
امیدِغُفران لگائے رکھتے ہیں
بہرِشفا بیمارشبیہِ نالِ نبیؐ
سینے سے ہر آن لگائے رکھتے ہیں
فخر سے اپنے گھر کی بیٹھک میں عارف
آقاؐکے فرمان لگائے رکھتے ہیں
Hum Banawat Se Nahi Kehtay Urdu Lyrics - Urdu
ہم بناوٹ سے نہیں کہتے کہ ہم تیرے ہیں
ہم تیرے در کی اُٹھاتے ہیں قسم تیرے ہیں
چوم کر جن کو ملے کیف و سرور و مستی
کیسے تاثیر رسا نقشِ قدم تیرے ہیں
غمِ دنیا تھا کبھی پہلے نہ اب ہوگا کبھی
شکرِعزت کہ میرے سینے میں غم تیرے ہیں
ہوں ابوبکر ؓ و عمرؓ یا کہ ہوں عثمانؓ و علیؓ
سب ہی تابندہ یہ اصحابِ حشم تیرے ہیں
خوف کیا پیاس کی شدت کا بروزِ محشر
ہم کہ پروُردہ وآسودۂ یم تیرے ہیں
تُو گدایانِ محمد ؐ کا گدا ہے ارسلؔ
بس اسی واسطےدنیا میں بھرم تیرے ہیں
HTML Complete Course Notes - HTML English Notes
The HyperText Markup Language or HTML is the standard markup language for archives intended to be shown in an internet browser. It very well may be helped by advancements like Cascading Style Sheets (CSS) and prearranging dialects like JavaScript.
Internet browsers get HTML archives from a web server or from neighbourhood stockpiling and render the reports into sight and sound site pages. HTML depicts the design of a page semantically and initially included signals for the presence of the report.
HTML components are the structure squares of HTML pages. With HTML development, pictures and different items, for example, intelligent structures might be implanted into the delivered page. HTML gives a way to make organized records by signifying underlying semantics for text like headings, passages, records, connections, quotes and different things. HTML components are depicted by labels, composed utilizing point sections. Labels, for example, <img/> and <input/> straightforwardly bring content into the page. Different labels, for example, <p> encompass and give data about record text and may incorporate different labels as sub-components. Programs don't show the HTML labels, yet use them to decipher the substance of the page.
HTML can implant programs written in a prearranging language, for example, JavaScript, which influences the conduct and content of website pages. Consideration of CSS characterizes the look and design of content. The World Wide Web Consortium (W3C), a previous maintainer of the HTML and current maintainer of the CSS principles, has energized the utilization of CSS over unequivocal presentational HTML since 1997. A type of HTML, known as HTML5, is utilized to show video and sound, fundamentally utilizing the <canvas> component, as a team with javascript.
























