Kya Karu K Yad Aati Hain Sunehri Jaliyan Lyrics - Urdu

 کلام


 کیا کروں کہ یاد آتی ہیں سنہری جالیاں

دل میں اک ہلچل مچاتی ہیں سنہری جالیاں


پُھوٹنے لگتی ہیں پھر امید کی کرنیں نئی

خواب آنکھوں میں جگاتی ہیں سنہری جالیاں


زندگی بھر کی تھکن کو دور کردیتی ہیں وہ

پیار سے جب مسکراتی ہیں سنہری جالیاں


اپنی پلکوں سے اُنھیں میں چومتا ہوں دیر تک

دل میں جب بھی جگمگاتی ہیں سنہری جالیاں


پوچھنے والے میں لفظوں میں بیاں کیسے کروں

کیا بتاؤں کیا دکھاتی ہیں سنہری جالیاں


جو یہاں پہنچا وہ آقاؐ کی شفاعت پا گیا

راہ جنت کے دکھاتی ہیں سنہری جالیاں


دل میں آجاتا ہے جس دم بھی مواجہ کا خیال

کیا کہوں کتنا رُلاتی ہیں سنہری جالیاں


اب کوئی نظارہ کیسے دل میں گھر کر پائے گا

بس ہمارے دل کو بھاتی ہیں سنہری جالیاں

No comments:

Post a Comment