Rooh Ki Janib Kaan Lagaye Rakhtey Hain Lyrics - Urdu
کلام
روح کی جانب کان لگائے رکھتے ہیں
سوئے مدینہ دھیان لگائے رکھتے ہیں
پارہ پارہ نعتِ نبیؐ کا ہے عنواں
دل سے جبھی قرآن لگائے رکھتے ہیں
جانے کب اُس در سے سندیسہ آجائے
ایک صدا پر کان لگائے رکھتے ہیں
ہم بھی شہہِ بطحہ کی شفاعت کے بل پر
امیدِغُفران لگائے رکھتے ہیں
بہرِشفا بیمارشبیہِ نالِ نبیؐ
سینے سے ہر آن لگائے رکھتے ہیں
فخر سے اپنے گھر کی بیٹھک میں عارف
آقاؐکے فرمان لگائے رکھتے ہیں
No comments:
Post a Comment