Woh Shehr e Mohabbat Lyrics - Urdu

 

 وہ شہرِ محبت جہاں مصطفیﷺ ہیں وہیں گھر بنانے کو جی چاہتا ہے
وہ سونے سے کنکر وہ چاندی سی مٹی نظر میں بسانے کو جی چاہتا ہے

جو پوچھا نبیﷺ نے کہ کچھ گھر پہ چھوڑا تو صدیقِ اکبر ؓ کے ہونٹوں پہ آیا
وہاں مال ودولت کی کیا ہے حقیقت جہاں جاں لُٹانے کو جی چاہتا ہے

جہادِ محبت کی آواز گونجی کہاحنظلہ نے یہ دلہن سے اپنی
اجازت اگر دو تو جامِ شہادت لبوں سے لگانے کو جی چاہتا ہے

ستاروں سے یہ چاند کہتا ہے ہردم تمہیں کیا بتاؤں وہ ٹکڑوں کا عالم
اشارے میں آقاﷺ کے اتنا مزہ تھا کہ پھر ٹوٹ جانے کو جی چاہتا ہے

وہ ننھا سا اصغرؓ جو ایڑی رگڑ کریہی کہہ رہا تھا وہ خیمے میں روکر
اے بابا میں پانی کا پیاسا نہیں ہوں میرا رَن میں جانے کو جی چاہتا ہے

جو دیکھا ہے رُوئے جمالِ رسالتﷺ تو طاہر عمر مصطفی      ؐسےیہ بولے
بڑی آپ سے دشمنی تھی مگر اب غلامی میں آنے کو جی چاہتا ہے

حُسین ابنِ حیدرؓ کا تھا ایک نعرہ مجھے اپنے نانا کا ہے دین پیارا
مجھے تاج  ِ سرور کی خواہش نہیں ہے میرا خُلد جانے کو جی چاہتا ہے

شاعر: طاہر رضا

No comments:

Post a Comment