Karam K Badal Baras Rahey Hain Lyrics - Urdu

 

 

کرم کے بادل برس رہے ہیں،دلوں کی کھیتی ہری بھری ہے

یہ کون آیا کہ ذکر جس کا، نگر نگر ہے گلی گلی ہے


یہ کون بن کر قرار آیا، یہ کون جانِ بہار آیا

گُلوں کے چہرے ہیں نکھر نکھرے، کلی کلی میں شگفتگی ہے


دِیے دلوں کے جلائے رکھنا، نبیؐ کی محفل سجائے رکھنا

جو راحتِ دل سکونِ جاں ہے،وہ ذکر، ذکرِ محمدیؐ ہے


میرے نبیؐ کی ہے شان بالا، بڑا سخی ہے مدینے والا

ہمیں تو جو کچھ بھی مل رہا ہے، یہ مہربانی حضورؐ کی ہے


نبیؐ کو اپنا خدا نہ مانو، مگر خدا سے جدا نہ جانو

ہے اہلِ ایماں کا یہ عقیدہ، خدا ،خدا ہے نبیؐ، نبیؐ ہے


جو گالیاں سُن کےدے دعائیں،بڑوں کو اپنے گلے لگائے

سراپا لطف وکرم جو ٹھہری، وہ میرے آقاؐ کی زندگی ہے


میں اپنی قسمت پہ کیوں نہ جھوموں،میں کیوں نہ ولیوں کے در کو چوموں

میں نام لیوا ہُوں مصطفی کا،خدا کے بندوں سے دوستی ہے


نہ مانگو دنیا کے تم خزینے، چلو نیازی چلیں مدینے

کہ بادشاہی سے بڑھ کے پیارے ،نبیؐ کے در کی گداگری ہے

No comments:

Post a Comment