رُخِ مصطفی ﷺ کو دیکھا تو دِیوں نے جلنا سیکھا
یہ کرم ہے مصطفیﷺ کا شبِ غم نے ڈھلنا سیکھا
یہ زمیں رُکی ہوئی تھی یہ فلک تھما ہوا تھا
چلے جب میرے محمد ﷺ تو جہاں نے چلنا سیکھا
بڑا خوش نصیب ہُوں میں میری خوش نصیبی دیکھو
بڑی کمسنی سے میں نے ہے یہ نعت پڑھنا سیکھا
میں گِرا نہیں جو اب تک یہ کمالِ مصطفیﷺہے
میری ذات نے نبیﷺ سے ہے سدا سنبھلنا سیکھا
میرا دل بڑا ہی بے حس تھا کبھی نہیں یہ تڑپا
سُنی نعت جب نبیﷺکی تو یہ دل مچلنا سیکھا
میں تلاش میں تھا رب کی کہاں ڈھونڈتا میں اُس کو
لیا نام جب نبیﷺ کا تو خدا سے ملنا سیکھا
میں رہا خلِش مظفرؔدرِ پاک مصطفیﷺ پر
میرے جذبِ عاشقی نے کہاں گھر بدلنا سیکھا
شاعر : خلِش مظفر
No comments:
Post a Comment