Mere Kamli Waley Ki Shan Hi Nirali Hai Lyrics - Urdu

 

 

میرے کملی والے کی شان ہی نرالی ہے

دو جہاں کے داتا ہیں سارا جگ سوالی ہے


خُلد جس کو کہتے ہیں میری دیکھی بھالی ہے

سبز سبز گنبد ہے اور سنہری جالی ہے


چاند کی طرح اُن کو ہم کہیں تو مجرم ہیں

کیونکہ اُن کی چوکھٹ پر چاند بھی سوالی ہے


چھاؤں مہکی مہکی ہےدھوپ ٹھنڈی ٹھنڈی ہے

شہر مصطفی تیری بات ہی نرالی ہے


ہر طرف مدینے میں بِھیڑ ہے فقیروں کی

ایک دینے والا ہے سارا جگ سوالی ہے


ہم گنہگاروں کو وہ ربّ سے بخشوا لیں گے

اُن کے ربّ نے کب اُن کی کوئی بات ٹالی ہے


قبر کے اندھیرے کا ہم کو اب کیا خطرہ

شمع مصطفائی سے ہم نے لَو لگائی ہے

No comments:

Post a Comment