Ap Sa Dono Jahan Mein Lyrics - Urdu
آپؐ سا دونوں جہاں میں نظر آیا ہی نہیں
کیونکہ اللہ نے کوئی اور بنایا ہی نہیں
آپ نے جب سے نوازا ہے یارسولؐ اللہ
میں نے دامن کسی چوکھٹ پہ بچھایا ہی نہیں
جب کہا قبر میں سرکارؐ نے یہ میرا ہے
پھر نکیروں نے مجھے ہاتھ لگایا ہی نہیں
کوئی محبوب کا ثانی نہ محب کا ہمسر
ایک کا جسم نہیں ایک کا سایہ ہی نہیں
جس نے سر کاٹ کے چہرے کی زیارت کرلی
اُس کی نظروں میں کوئی اور سمایا ہی نہیں
جو بھی کعبے سے پلٹ آیا مدینے نہ گیا
وہ سمجھ لے اُسے آقاؐ نے بلایا ہی نہیں
آپ کی نعت ہی شہزادؔ کا سرمایہ ہے
اس نکمے نے تو کچھ اور کمایا ہی نہیں
No comments:
Post a Comment